کانگو میں شدید بارش اور سیلاب سے 300 افراد ہلاک

شدید بارشں اور سیلاب

نیوز ٹوڈے :   کہتے ہیں کہ بارش اللٰہ کی رحمت ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی یہی رحمت عذاب الٰہی بھی بن جاتی ہےاور یہ بارش نہیں بلکہ اللٰہ کی پکڑ ہوتی ہے ایسا ہی ہوا ہے کچھ کانگو میں بھی ، کانگو میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان نے تباہی مچا دی کانگو میں آنے والی ان شدید بارشوں سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو گۓ کانگو کے سماجی اور انسانی ہمدردی کے کاموں اور قومی اتحاد کے وزیر مٹنگا متوشیائی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کانگو میں آنے والی لگاتار طوفانی بارشوں اور ان بارشوں سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 300 افراد جاں بحق ہو گۓ ہیں اور 43 ہزار 7 سو 50 مکانات تباہ ہو گۓ ہیں-

مٹنگا متوشیائی کا کہنا تھا کہ کانگو میں گندے پانی کی نکاسی کے مسائل اور پینے کیلیے صاف پانی کی کمی کی وجہ سے کانگو میں کئی قسم کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے انہوں نے کانگو کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور افراد کیلیے جلد سے جلد فنڈز جاری کیے جائیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+