جے این 1 کورونا وائرس کی نئی شکل نے 60 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کورونا وائر س

نیوز ٹوڈے :  کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کو ابھی تک دنیا بھول نہیں پائی تھی کہ کورونا کے ایک نۓ وائرس نے دنیا کے کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کورونا وائرس کی یہ نئی قسم امریکہ اور بھارت سمیت دنیا کے 60 ملکوں میں پھیل چکی ہے پاکستان کے اندر بھی اس وائرس کی موجودگی کے خدشات ہیں اور اس کیلیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کورونا وائرس کی یہ نئی جے این ون قسم امریکہ اور بھارت کے ساتھ ساتھ کئی ملکوں میں پھیلنے لگی ہے پاکستان کے اندر ابھی تک اس وائرس سے متاثرہ کوئی مریض سامنے نہیں آیاپاکستان کے طبی ماہرین نے لوگوں کو ماسکس پہننے اور سینٹی ٹائزر کا استعمال کرنے کا سختی سے حکم دے دیا ہے ۔

اور اس کے ساتھ ساتھ رش والی جگہوں پر جانے سے بھی پرہیز کا کہہ دیا ہے پاکستان نے جے این ون سے نمٹنے کی مکمل تیاری کر لی ہے پاکستان کے ادارہ صحت نے چاروں صوبوں کے ہیلتھ کے شعبوں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں پاکستان کے محکمہ ہیلتھ نے تمام ایئرپورٹس اور پاکستان کے اندر زمینی داخلے کے راستوں پر بھی اس وائرس کی چیکنگ کا آغاز کر دیا ہے باہر سے آنے والی ہر پرواز میں سے دو فیصد افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جے این ون کورونا وائرس کی نئی شکل ہے جو تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اس سے اموات کا خدشہ نہیں ہے یہ بوڑھوں ، بچوں ، ماں بننے والی عورتوں اور کم قوت مدافعت والے افراد پر حملہ آور ہوتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+