لاہور شاہدرہ کے مکان میں آگ لگنے سے 4 بچے ہلاک
- 08, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور کے علاقے شاہدرہ میں آگ لگنے سے چار معصوم بچے جھلس کر جاں بحق ہو گۓ تفصیلات کے مطابق غلام عباس نامی ایک شخص جو کہ نان بائی کا کام کرتا تھا اس نے شاہدرہ کے علاقےاچھرہ میں ایک پانچ منزلہ گھر کے اوپر بنی ممٹی جس کو فائبر کی دیواریں کھڑی کرکے کمرے کی شکل دے دی گئی تھی کو 7 ہزار روپے میں کراۓ پر لے رکھا تھا ہفتے کی صبح غلام عباس اپنے ہوٹل پرچلا گیا اور اس کی بیوی سکینہ بھی بچوں کو ناشتہ کرا کر محلے میں برتن دھونے اور جھاڑو وغیرہ لگانے کی مزدوری پر چلی گئی ۔
غلام عباس نے تندور سے دیکھا کہ اس کے کمرے سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں لیکن پانچویں منزل پر ہونے سے پہنچتے پہنچتے آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کمرے میں موجود چاروں بچے جھلس کر ہلاک ہو گۓ جاں بحق ہونے والے بچوں میں بارہ سال کی بیٹی ایمان آٹھ سال کی بیٹی نور چار سال کا بیٹا ابراہیم اور دو سال کا بیٹا اسماعیل شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی تاحال آگ لگنے کی وجہ گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہی سامنے آ رہی ہے پولیس نے مالک مکان کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی ہے ۔
تبصرے