ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جس سے بلوچستان میں بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سردی سے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا اور شہر کا فضائی ماحول آج بھی متاثر رہے گا۔
لاہور میں بھی آج سردی 7 ڈگری ریکارڈ کی گئی، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی بدستور پانچویں نمبر پر ہے، اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 182 پر ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب، بلوچستان میں دھند کا راج برقرار ہے، جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے موٹرویز بھی بند کردی گئی ہیں۔
تبصرے