قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا گیا

نائب کپتان

نیوزٹوڈے:   شاندار بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔31 سالہ نوجوان کو بلیک کیپس کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی کے نائب کا کردار ملا ہے جو 12 جنوری (جمعہ) سے شروع ہونے والی ہے۔

مینز ان گرین نے کیویز کے خلاف سیریز کے ساتھ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کر دی۔پی سی بی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ محمد رضوان کو مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ

شاہین آفریدی، محمد رضوان (وکٹ)، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان (وکٹ)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر، زمان خان۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+