’یہاں آؤ، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاؤں'، مداح کی تنقید پر حسن علی آگ بگولہ

فاسٹ بولر حسن علی

نیوزٹوڈے:   قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراؤنڈ میں موجود کرکٹ شائقین میں سے ایک کی  تنقید میں آگ بگولہ ہو گئے اور جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ حسن علی کی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد فینز کو آٹوگراف دینے کے لیے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے حسن علی کو کیچ نہ پکڑنے پر طعنہ دیا اور کہا کہ "یہاں آؤ" میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ بتاؤں۔

مذاق اڑائے جانے پر 29 سالہ فاسٹ بولر بھی ہجوم میں موجود شخص کو جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور یہ کہتے ہوئے اس شخص کی جانب بڑھے کے "آجاؤ"  ادھر کون مجھے کیچ پکڑنا سکھانا چاہتا ہے، ادھر آؤ!۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم 1995 کے بعد سے ابھی تک آسٹریلیا کیخلاف ان کے ہوم گراونڈ پر ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+