شہباز شریف کراچی سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل

سابق وزیر اعظم شہباز شریف

نیوزٹوڈے:   این اے دو بیالیس سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔ ملک بھر میں کاغذات کی منظوری اور مسترد کیے جانے کیخلاف ٹربیونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔ الیکشن ٹربیونل میں این اے 242 پر شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے حقائق چھپائے ، جس پر وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آر او کے سامنے جو اعتراضات تھے وہ مسترد ہوئے کوئی ٹیکس واجبات  نہیں ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کی حیثیت سے کوئی بھی تنخواہ نہیں لی، انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا این او سی بھی منسلک کیا، اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں، کاغذات نامزدگی خود یا تجویز و تائید کنندہ کے علاوہ اتھارٹی لیٹر کیساتھ کوئی بھی جمع کروا سکتا ہے۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد،الیکشن ٹربیونل نے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا ہے۔ کراچی سے پی ٹی آئی کے امجد خان، حسن زیب اور عبدالقیوم جبکہ حیدر آباد سے آرزو فیصل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+