اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوٖڈے: سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح کے اوقات 9 بجے کردیے تاہم اس کا اطلاق کراچی کے اسکولوں پر نہیں ہو گا۔ ۔صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کی طرف سے 8 جنوری کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا کہ محکمہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے سرکاری اور نجی اسکول سرگرمیاں صبح 9 بجے سے شروع کر دیں گے۔
تاہم، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ ان اوقات کا اطلاق کراچی ریجن کے اسکولوں پر لاگو نہیں ہو گا، جہاں ان کے کھلنے کا وقت صبح 8:30 بجے ہی رہے گا۔
تبصرے