عثمان بزدار بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے، کس پارٹی میں شامل ہوئے؟ جانیے
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا اور مسلم لیگ ضیاء میں شمولیت اختیار کر لی۔ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے عثمان بزدار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ آٹھ فروری کو الیکشن ہو گے، عثمان بزدار ، یار محمد رند، امین اسلم سمیت پچیس افراد ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد انہیں بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔
قومی یکجہتی کے نام سے الائنس بنا رہے ہیں تاکہ پولرائزیشن ختم کر سکیں۔ اعجاز الحق نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم کام پاکستان کو نظریاتی پلیٹ فارم پر واپس لانا ہے۔ ہم نے سوچا کہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو نظریاتی لوگوں کا ہو، جب چارٹر آف ڈیمو کریسی ہوا تو اسی دن جمہوریت ختم ہو گئی، یہاں کوئی نظریاتی جماعت نہیں، تمام جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔
تبصرے