یوسف رضا گیلانی کا بلاول کے حق میں انتخابی ریمارکس
- 08, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے علاوہ کوئی ملک کی قیادت کرنے کا اہل نہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے ذریعے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتے ہیں، ملک کو اس وقت جمہوریت کا سوچنے والے قومی لیڈر کی ضرورت ہے۔ .
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہوں گے، پیپلزپارٹی کے جلسے 8 فروری سے پہلے انتخابی ریفرنڈم ثابت ہونگے۔
تبصرے