گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی

گھی اور تیل کی قیمت

نیوزٹوڈے:  دسمبر 2023 کے دوران ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، اعداد و شمار کے مطابق 2.5 کلوگرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی قیمت گزشتہ سال دسمبر میں 1328.77 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ نومبر کے مقابلے میں اوسط قیمت 2.41 فیصد کم ہے۔ ملک میں 2.5 کلوگرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی قیمت نومبر میں 1361.52 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سٹورز پر برانڈڈ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق برانڈڈ گھی 486 روپے اور کوکنگ آئل 579 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ حکومت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.81 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر ہفتے کے دوران 42.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 4 جنوری 2023 کو ملک میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+