برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف کو مقدمات میں بریت پر مبارکباد

برطانوی ہائی کمشنر

نیوزٹوڈے:   پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو مختلف مقدمات میں بری ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+