سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد کیا ہوگی؟ اہم خبر

سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد

نیوزٹوڈے:   نگراں بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس  ہوا، جس میں ایف سی کی مدت تعیناتی میں چھے ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

گزشتہ سال بلوچستان کے نگران وزیر اعلی نے اپنی زیر صدارت کوئٹہ میں نگران کابینہ کے تیسرے اجلاس میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد کم کرنے کی منظوری دی تھی ۔ اس  اجلاس میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 45 سال سے کم کر کے 35 سال مقرر کر دی تھی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+