مرغی کا گوشت سستا، انڈے اور سبزی مزید مہنگی

مرغی کے گوشت

نیوزٹوڈے:   مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے کمی ہو گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں اضافہ اور سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔ چکن کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہونے سے نئی قیمت 573 روپے ہو گئی، زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کمی ہوئی ہے۔  زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 380 اور پرچون ریٹ 395 روپے کلو مقرر ہوا ہے، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی درجن 390 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سستا بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، آلو 70 اور پیاز 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں کے ریٹ درج ذیل ہیں:

  • ادرک 500 روپے 

  • لہسن 576 روپے

  • ٹماٹر 155 

  • ہری مرچ 180 روپے 

  • مٹر 200 روپے 

  • شملہ مرچ 170 روپے 

  • لیموں 100 روپے 

  • شلجم 40 

  • مولی 30  روپے فروخت ہو رہا ہے۔ 

لاہور میں:

  1.  پیاز درجہ اول 190

  2.  ٹماٹر 130 روپے کلو

  3. ادرک تھائی لینڈ 480

  4.  لہسن دیسی 420

  5.  کھیرا فارمی 75 روپے 

  6. میتھی 110

  7.  بینگن 64

  8.  پھول گوبھی 105

  9.  شلجم 44 روپے

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+