دس ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

نیوزٹوڈے:   نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دس ہزار طلباء کو بغیر سود کے آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسموگ کو کم کرنے کے لیے ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے طلبا کو الیکٹرک بائیکاس دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت پنجاب بھر کے طلباء کو آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی اور پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10 ہزار طلباء کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ آج مقامی ہوٹل میں طلباء کو الیکٹرک بائیک دینے کے پروگرام کا آغاز کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+