کراچی میں ایک روز میں ڈکیتی اور رہزنی کی پانچ وارداتیں

ڈکیتی اور رہزنی کی واردات

نیوز ٹوڈے :   کراچی جو کہ کبھی غریب کا گھر کہلاتا تھا اب اس گھر میں غریب کا رہنا محال ہو گیا ہے آۓ روز ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں نے غریب انسان کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں فائرنگ سے بھینسوں کے باڑے کا مالک جاں بحق ہو گیا ہے اس شخص کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئ ہے ۔

دوسرا واقعہ سپر ہائ وے جنجال گوٹھ میں پیش آیا جنجال گوٹھ میں بھی فائرنگ کے ایک واقعہ میں امین زادہ نامی شخص جو کہ محنت مزدوری کیلیے صوابی سے کراچی منتقل ہوا تھا جاں بحق ہو گیا اورنگی ٹاؤن اور ماڈل کالونی میں بھی پولیس مقابلے میں چار ملزمان گرفتار کر لیے گۓ کورنگی کے صنعتی علاقے میں بھی پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+