لاہور ڈیفینس بی میں ایک لڑکی نے عمارت سے چھلانگ لگا دی

علینہ

نیوز ٹوڈے:   لاہور کے علاقے ڈیفینس میں ایک لڑکی نے بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفینس بی میں ایک لڑکی نے ایک بلند عمارت سے چھلانگ لگا دی اور عمارت کے نیچے کھڑی گاڑی کے اوپر آن گری لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت بہت سیریس ہے اس لڑکی کا نام علینہ تھا اور وہ ایک کافی شاپ میں کافی پینے کیلیے آئی تھی جہاں سے اس نے چھلانگ لگا دی-

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی لڑکی کی چھلانگ لگانے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی صرف کافی شاپ کے کیمروں سے یہ پتا چلا ہے کہ لڑکی کافی شاپ میں آ کر کافی پیتی ہے اور پھر اٹھ کر کافی شاپ کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگا دیتی ہے- علینہ کے والد نے بتایا ہے کہ علینہ کچھ دنوں سے ٹینشن میں تھی اور وہ ٹینشن دور کرنے کیلیے سکون آور دواؤں کا استعمال کرتی تھی لیکن 3 دن سے اس نے سکون آور دوائیں بھی نہیں لی تھیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+