راولپنڈی گاڑی پر فائرنگ آٹھ سالہ بچی سمیت 3 افراد ہلاک

ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ

 نیوز ٹوڈے:   پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے آۓ دن چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے لٹیرے اور راہزن لوٹ مار تو کرتے ہی ہیں ساتھ میں ان کیلیے انسانی جانوں کی بھی کوئی قیمت نہیں رہی راولپنڈی میں بھی آج ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ ہوا ہے راولپنڈی میں آج کچھ اسلحہ برداروں نے ایک کار پر فائرنگ کر دی کار میں موجود ایک آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ فائرنگ کرنے والے افراد نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں- 

  گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والے افراد میں ایک آدمی کے پاس برطانیہ کی نیشنیلٹی بھی تھی ملزمان گاڑی میں موجود بیرون ممالک کی کرنسی اور بہت سارا زیور بھی اپنے ساتھ لے گۓ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پنچ گئی پولیس نے جاۓ وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں اور مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+