باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے پاس دھماکہ5 اہلکار جاں بحق
- 09, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: جوں جوں 8 فروری قریب آتی جا رہی ہے دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی اسی رفتار سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان حملوں کا خاص نشانہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں ہیں باجوڑ میں آج دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے-
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل مامون میں آج دہشتگردوں نے پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے پولیس کی یہ گاڑی باجوڑ میں جاری پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والے اساتزہ کی سیکیورٹی پر مامور تھی اس افسوس ناک واقعہ میں 5پولیس والے جاں بحق اور 22 زخمی ہو گۓ-
وسیم حسن

تبصرے