ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا
- 09, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: گزشتہ دو سیشنز میں کمی کے بعد منگل کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں قدرے اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے (24 قیراط) کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ 216,400 روپے تک جا پہنچا 10 گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 185,528 تک جا پہنچی۔
تبصرے