لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

روٹی اور نان کی قیمت

نیوزٹوڈے:   لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، 25 روپے کے نان کو اب 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور سادہ روٹی کی قیمت 12 سے بڑھ کر 25 روپے تک جا پہنچی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ آٹے، فائن فلور اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔ مزید برآں، یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستے سبسڈی والے آٹے کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 30 سے ​​45 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ دالوں، مرغی اور انڈوں کی قیمتیں غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔شدید سردی کے باعث چوزوں کی خاصی تعداد کی ہلاکت کے ساتھ مرغی کی خوراک اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+