کراچی عمارت کی بارہویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق

رہائشی عمارت

نیوزٹوڈے :   کراچی میں فائیو سٹار چورنگی کے نزدیک ایک بلند عمارت سے گر کر 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائیو سٹار چورنگی میں ایک بیس منزلہ رہائشی عمارت کی بارہویں منزل  سے گر کر ایک بیس سال کی لڑکی ہلاک ہو گئی ریسکیو حکام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاۓ وقوعہ پر پہنچ گۓ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لڑکی کی عمر بیس سال تھی اور اس کا نام اقرا تھا ۔

لڑکی کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نےضابطے کی کاروائی کیلیے عباسی شہید ہسپتال بھیج دیا ہے پولیس بھی جاۓ حادثہ پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کی جانچ کی جا رہی ہے کہ لڑکی کی بلڈنگ سے گرنے کی وجہ کیا ہے کیا کہیں اس گرنے والی لڑکی کا ذہنی توازن تو خراب نہیں تھا لڑکی کے ورثاء بھی عباسی ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ اس لڑکی کے اتنی بلندی سے چھلانگ لگانے کی کیا وجہ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+