پاکستانی انجینیئر کی مدد کرتے ہوۓ بحری جہاز کو پورٹ پر روک لیا گیا

بحری جہاز

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے ایک انجینیئر کی تنخواہ نہ دینے پر ایک بین الاقوامی جہاز کو کراچی پورٹ پر روک لیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایک انجینیئر ایک بین الاقوامی بحری جہاز پر کام کرتا تھا اس جہاز کے مالک نے پاکستانی انجینیئر کی 21 ماہ کی تنخواہ روک رکھی تھی جس کی وجہ سے اس بین الاقوامی بحری جہاز کو کراچی کے پورٹ پر روک لیا گیا ۔

پاکستان کی میری ٹائم کی وزارت نے کاروائی کرتے ہوے اس بین الاقوامی بحری جہاز کو کراچی کی بندر گاہ پر روک رکھا ہے پی ٹی افسران کا کہنا ہے کہ جب تک اس بین الاقوامی بحری جہاز کا مالک پاکستانی انجینیئر کی تنخواہ ادا نہیں کرے گا اس کے بحری جہاز کو کراچی کی بندرگاہ سے روانہ نہیں ہونے دیا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+