کراچی لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

نامعلوم افراد کی فائرنگ

نیوز ٹوڈے :   کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا ایک افسوسناک واقعہ لیاقت آباد میں کچھ انجان لوگوں نے ڈبل روٹی بنانے والی ایک کمپنی کے ملازم کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں انڈر پاس کے نزدیک ایک گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا گاڑی ایک ڈبل روٹی بنانے والی کمپنی کی تھی ۔

گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور یہ دونوں روزانہ اس گاڑی پر سپلائی کا کام کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دیتے تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح ہسپتال بھجوا دیا ہے اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجرموں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+