گھر بیٹھے ڈومیسائل حاصل کریں، بڑی سہولت متعارف

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

نیوزٹوڈے:   کے پی کے حکومت نے اپنی عوام کی سہولت کے لیے مختلف اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا آن لائن نظام متعارف کردیا ہے۔ ای ڈومیسائل نظام کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے موبائل یا اپنے کمپیوٹر پرویب سائٹ cfc.kp.gov.pk پر جا کر ڈومیسائل کے لیے درخواست دے گا اور مطلوبہ د ستاویزات منسلک کرے گا۔ درخواست گزار نادرا جا کر اپنے فنگر پرنٹ دے گا اور یوں درخواست گزار کا ڈیٹا حکومت کے پاس محفوظ ہو جائے گا۔ صوبائی حکومت ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر شہریوں کے تمام کوائف دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف سینٹرز کھولے جائیں گے اور ان سینٹرز میں صارفین کو  ڈومیسائل  میں اپلائی کرنے کا طریقہ بتایا جائےگا۔دو ماہ کے اندر ڈومیسائل کا پرانا طریقہ کار مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مدد سے ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ آن لائن اپلائی کرنے کے بعد صارفین کو تجویز کردہ فیس جمع کرانا ہو گی جس کے تین دن بعد مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔ آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+