سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

انتخابی نشانات کی فہرست

نیوزٹوڈے:   تحریک انصاف سمیت 12 سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے، ان سیاسی جماعتوں کا نام انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔۔ پیپلزپارٹی کو تیر، ن لیگ کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے کا نشان دیا گیا۔استحکام پارٹی کو عقاب ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ ، جمعیت  علماء اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا اور جماعت اسلامی کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا۔ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں۔ 

ان انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو بھجوادی گئی ہے۔ اس فہرست میں 145 سیاسی جماعتیں شامل ہیں لیکن ایک بڑی جماعت پی ٹی آئی کو شامل نہیں کیا گیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+