پیاز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پیاز کی قیمت

نیوزٹوڈے:   پاکستان میں پیاز کی قیمتوں میں ایک بار پھر بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ صارفین مقامی مارکیٹوں میں پیاز کی فی کلوقیمت 240 روپے تک ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب بھارت نے 8 دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی تو برآمد کنندگان کی جانب سے خریداری مقامی نرخ اچانک 120-140 روپے سے زیادہ ہو کر 160-180 روپے تک جا پہنچی۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلے سے ہی افراط زر سے متاثر افراد اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سے زیادہ مانگ والی اشیاء کی زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان پیاز کی طلب پوری کرنے کے لیے کابل اور ایران سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔ پیاز کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئ تھی جس کی وجہ سے قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی بھارت نے بھی برآمد میں پابندی لگا دی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+