آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی
- 10, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بیٹرز کی نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر ہیں، باولنگ میں عامر جمال کی 12 درجے ترقی ہو گئی۔ آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کی چھٹی پوزیشن اور بابر اعظم کی آٹھویں پوزیشن آگئی۔ کین ولیمسن 864 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور انگلینڈ کے کھلاڑی 859 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن میں ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے محمد رضوان نے دس درجے کی ترقی پائی ہے اور وہ 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 17 پوزیشن پر آگئے ہیں۔
باولنگ کے میدان میں بھارت کے روی چندر ایشون ہی ، دوسرے نمبر پر آسٹرلیا کے پیٹ کمنز اور تیسری پوزیشن پر جنوب افریقہ کے کیگسو ربادا براجمان ہیں۔ کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا، عامر جمال نے ڈیبیو سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بارہ درجے ترقی حاصل کی۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 733 پوائنٹس کیساتھ 12ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
تبصرے