پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس مل گیا

پاکستان تحریک انصاف

نیوزٹوڈے:   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیک ٹو بیک قانونی پریشانیوں کے بعد کرکٹ بیٹ کا اپنا مشہور انتخابی نشان دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا، عدالت نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان سے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کبھی کبھی کوئی لاڈلا بن جاتا ہے۔ کیس کی سماعت پشاور پی آئی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض کرنے والے فرقین کے وکیل نے دلائل دیئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+