بھارت میں گیند سر پر لگنے سے کرکٹر چل بسا
- 10, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کرکٹ میچ کے دوران پچ کے قریب میدان میں سر پر گیند لگنے سے 52 سالہ نوجوان کرکٹر جاں بحق ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جا رہے تھے ، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان تھا۔
میچ کے دوران بلے باز نے شارٹ مارا تو گیند دوسری پچ پر چلی گئی جو فیلڈنگ کرنے والے 52 سالہ کھلاڑی جیش سوالا کے سر پر لگی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ گیند مخالف سمت سے آنے کی وجہ سے کھلاڑی کا دھیان نہیں گیا ، کان کے پیچھے گیند لگنے سے وہ نیچے گر گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ انتقال کر گئے۔
تبصرے