کیوبیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت

نیوزٹوڈے:   کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق معاشی بحران میں اس ملک کی حکومت نے فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے زیادہ کر کے 132 پیسوس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کو امید ہے کہ ان اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کیوبا حکومت نے بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا مقصد ملکی معشیت کو بحال کرنا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کیوبا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجوہات کورونا وائرس اور حالیہ برسوں میں امریکی پابندیوں میں سختی بتائی جا رہی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+