پہلی مرتبہ کسی غیر مذہب گروہ نے کیا مسجد نبوی کا دورہ

مسجد نبوی کا دورہ

   نیوز ٹوڈے:   تاریخ میں پہلی دفعہ کسی غیر مسلم وفد نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا ہے بھارت کی موجودہ حکومت کا ایک وفد مدینہ منورہ کے دورہ پر پہنچ گیا اس وفد کی سربراہی بی جے پی کی یونین وزیر سمرتی ایرانی کر رہی تھیں اور یہ بھی پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی غیر مسلم وفد کو سعودیہ کی حکومت نے مسجد نبوی کے اندر جانے کی اجازت دے دی بی جے پی کی رکن وزیر سمرتی ایرانی نے اس بات کی خود وضاحت کی ہے کہ انہوں نے مسجد نبوی کے اندر کا دورہ کیا ہے ۔

سال 2021 سے پہلے کسی بھی غیر مذہب کو مدینہ منورہ میں داخلے کی اجازت نہیں تھی لیکن 2021 کے بعد سعودی قوانین میں نرمی کی گئی ان قوانین کے تحت غیر مسلموں کو مدینہ منورہ کے درمیان میں مسجد نبوی کی دیواروں تک جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن اب یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی غیر مسلم مذہب کے گروہ کو مدینہ منورہ کے اندر جانے دیا گیا بین الاقوامی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ بھارتی گروہ نے یہ دورہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+