کوہاٹ لاچی ٹول پلازہ پر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس جوان شہید

پولیس جوان شہید

نیوز ٹوڈے :   کوہاٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس والے اور ایک عام شہری شہید ہوگیا تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی انڈس ہائی وے پرٹول پلازہ پر موجود پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا دہشتگردوں نے لاچی کے ٹول پلازہ پر حملہ کیا اس حملے میں ایک سویلین سمیت تین پولیس کے جوان شہید ہو گۓ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیریں رحمٰن نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ میں ان پولیس کے جوانوں اور سویلین کے رشتہ داروں کے غم میں برابر کی شریک ہوں ۔

شیریں رحمٰن کا کہنا تھا کہ اس حملے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جتنی جلدی ہو سکے گرفتار کیا جاۓ اور ان کو ایسی سزا دی جاۓ تاکہ آئندہ کسی کو ایسی غلطی کرنے کی جرات نہ ہو سکے شیریں رحمٰن نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نگران حکومت دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+