فیصل آباد میں پولیس مقابلہ ، 3 ملزما ن مارے گۓ

پولیس مقابلہ

نیوز ٹوڈے :   فیصل آباد میں پولیس مقابلہ میں 3 ملزمان ہلاک ، جبکہ ایک سب انسپیکٹر زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تین ملزمان اخلاق ، شہباز اور طاہر جو کہ قتل کرنے کی واردات اور قتل کرنے کا ارادہ کرنے کی واردات میں تھانہ صدر پولیس کی قید میں تھے ، پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کے ساتھ مقابلہ میں مارے گۓ ۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی نفری کل صبح ان ملزمان کو قتل کی واردات میں استعمال کیے گۓ اسلحہ کی برآمدگی کیلیے لے کر جا رہی تھی جب پولیس کی گاڑی فیصل آباد کے چک 209 کے قریب پہنچی تو ملزمان کے دوستوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ، جو کہ پہلے سے ہی راستے میں چھپے بیٹھے تھے ۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دونوں طرف کی اس فائرنگ میں تینوں ملزمان موقع پر ہی جان بحق ہو گۓ ، جبکہ صدر تھانے کا سب انسپیکٹر غلام مصطفٰی بھی زخمی ہو گیا ۔ ملزمان کے ساتھی اپنا موٹر سائیکل موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گۓ ، جبکہ لاشوں اور زخمی سب انسپیکٹر کو الائیڈ ہسپتال نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+