پاکستان میں ملنے والے لیتھیئم ذخائر کی جانچ کیلیے پاکستان اور چین کے درمیان ہوا معاہدہ

لیتھیئم کے ذخائر

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کی معاشی ترقی میں اب زیادہ دن باقی نہیں رہے پاکستان میں ملنے والی لیتھیئم دھات کے ذخائر کی جانچ کیلیے چین اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا پاکستان اور چین کے درمیان یہ ایک ایسا سمجھوتہ ہے جس سے پاکستان کی معاشی حالت بہت جلد تبدیل ہو جائے گی یہ ایک سادہ سا معاہدہ ہے لیکن اس سے پاکستان دنیا کی بہت بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے چونکہ یہ سمجھوتہ لیتھیئم سے متعلق ہے اور لیتھیئم ایک ایسی دھات ہے جو کہ اگر کسی بھی ملک میں پائی جاۓ تو اس ملک کی معیشت میں ہلچل پیدا ہوجاۓ لیتھیئم بیٹریوں میں استعمال ہونے والی دھات ہے ۔

اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے سعودی عرب تیل کے ذخائر ملنے سے راتوں رات امیر ہو گیا تھا اب پاکستان کی قسمت بھی ایسے ہی چمکنے والی ہے جیسا کہ امریکہ اور تمام یورپی ملک دنیا میں آلودگی کم کرنے کیلیے اب پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی بجاۓ الیکٹرانک گاڑیوں کی طرف متوجہ ہو گۓ ہیں اور دنیا کے بڑے بڑے ملکوں میں ان گاڑیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اس لیے ا ان گاڑیوں کو چلانے کیلیے پیٹرول کی بجاۓ طاقتور بیٹریوں کی ضرورت پڑے گی آج کے دور میں گاڑیوں کو چلانے کیلیے جتنی پیٹرول کی ضرورت پڑتی ہے اگلی دہائی میں اتنی ہی اہمیت بیٹریاں بنانے والی دھاتوں کی ہو جائے گی اور یہ دھاتیں فیکٹریوں میں نہیں ملتیں بلکہ زمین سے نکالی جاتی ہیں بیٹریاں لیتھیئم دھات سے بنتی ہیں اور 2040 تک اس کی مانگ 40 گنا تک بڑھ جاۓ گی اسلیے اس وقت تو بظاہر یہ معاہدہ سادہ سا نطر آتا ہے لیکن آنے والے وقت میں یہ پاکستان کی ترقی کیلیے بہت بڑا قدم ہو گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+