ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

خشک اور سردموسم

نیوزٹوڈے:   ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اور میدانی علاقوں میں گہری دھند رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد  رہے گا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ڈگری 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بارشوں کا امکان ہے۔ الیکشن میں بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال سردیاں جلد ختم نہیں ہوں گی، گزشتہ سال پوری دنیا میں گرم ترین سال تھا لیکن اس بار سردیاں طویل رہیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+