’سب پیتے ہیں‘، سابق کرکٹر نے سینئر کرکٹرز کے شرابی ہونے کا دعویٰ کردیا
- 11, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: 2018 میں تمام کرکٹ فارمیٹس سے ریٹائر ہونے والے پروین کمار نے انکشاف کیا کہ بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں ہر کھلاڑی شراب پیتا تھا۔ پروین کمار، جن کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے، نے 21 سال کی عمر میں 2007 میں پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں بھارت کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد پروین نے 2018 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کھلاڑی نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں تقریباً ہر کھلاڑی کو شراب پینے کی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں بھارتی ٹیم میں تھا تو سینئرز کہتے تھے کہ شراب نہ پیو، ایسا نہ کرو، ویسے نہ کرو، لیکن وہ خود سب پیتے ہیں، انہوں نے یہ کہہ کر مجھے بدنام کیا کہ میں شراب پیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کسی کا نام نہیں لینا چاہتا جس نے مجھے بدنام کیا، جو مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں ان سب کو معلوم ہے کہ میں کیسا ہوں۔
تبصرے