پاکستان کو آئی ایم ایف سے کتنے کروڑ ڈالرز ملنے والے ہیں؟
- 11, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریبا ستر کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج 11 جنوری کو شیڈول کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کیے اور آج کا اجلاس بھی سرخرو ہو گا، خسارہ محدود اور معاشی اصلات پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں سب سے پہلے تین ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض کا جائزہ پیش کرے گے اور پھر آئی ایم ایف بورڈ دوسری قسط کا جائزہ لے گا جس کے بعد پاکستان کو تقریبا ستر کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔
تبصرے