کوہلی کا افغانستان کیخلاف کھیلنے سے انکار ، وجہ سامنے آ گئی
- 11, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بھارت کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی کوچ نے کہا کہ کوہلی کچھ مصروفیات کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں شرکت کریں گے۔
ہندوستان نے اپنا آخری ٹی 20 میچ 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلا تھا جس کے دوران ہندوستان کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری میں ہی کھیلے جائیں گے۔
تبصرے