مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

برائلر مرغی

نیوزٹوڈے:   لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں فی کلو  32 روپے کا اضافہ  کیا گیا اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا اور تھوک ریٹ فی کلو 400 روپے ہو گیا۔ پرچون میں زندہ مرغی 415 روپے فی کلو ہو گئی۔ مرغی کا گوشت 32 روپے کے اضافے کے بعد 602 روپے کلو تک جا پہنچا۔ انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا اور فی درجن انڈے کی قیمت 394 روپے ہو گئی ہیں۔ 

اس سے قبل زندہ برائلر مرغی کی تھوک ریٹ قیمت 385 روپے اور پرچون میں 400 روپے کلو تھی اور گوشت 580 روپے کلو فروخت کیا جا رہا تھا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+