پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گۓ ۔ صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے یہ جھٹکے 3 سے 4 منٹ تک محسوس کیے گۓ ۔ زلزلے کے ان جھٹکوں کا خاص ہدف 'کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا' پنجاب کے شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد ، سرگودھا ، لاہور اور بلوچستان کےبھی مختلف شہروں میں آج 2 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ، لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر سڑکوں پر نکل آۓ اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

زلزلہ پیماؤں نے اس زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی ہے ، اور زلزلے کا مرکز ماپنے والے اداروں کے مطابق اس زلزلے کا مرکزی پوائنٹ سبی سے 8 کلو میٹر دور جنوب مشرق کی جانب تھا ، اور اس زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی ۔ ابھی تک ان زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+