صوابی میں پی ٹی آئی کے رہنما کا قتل

پی ٹی آئی کے  رہنما کا قتل

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما (شاہ خالد) کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج صوابی میں پی ٹی آئی کے علاقائی رہنما شاہ خالد قتل ہو گۓ ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صوابی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ خالد موقع پر ہی جاں بحق ہو گۓ ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیق شروع کر دی ہے ، اور شاہ خالد کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کیلیے صوابی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلیے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے ، اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+