تحریک انصاف نے انتخابی ٹکٹوں کا آج کسی بھی وقت اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ٹکٹوں کے معاملات

نیوز ٹوڈے :   چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ "اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گۓ حکم نامے کے بعد بھی مجھے عمران خان سے الیکشن معاملات پر بات چیت کیلیے نہ کل ملنے دیا گیا اور نہ ہی آج ، میں نے عمران خان سے ملاقات کر کے ٹکٹوں کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ۔ میری عمران خان سے صرف کورٹ میں ہلکی سی ملاقات کرائی گئی ، اور اس ملاقات میں بھی مجھے سارے کاغذات لے کر جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم نے ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور آج کسی بھی وقت ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جاۓ گا" ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ہم نے پشاور ہائی کورٹ سے ملنے والی کاپی جمع کرا دی تھی جس میں حکم دیا گیا تھا ، کہ ہماری جماعت کا نشان بلا ہمیں الاٹ کیا جاۓ ، لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا ، کہ میں الکشن کمیشن سے دوبارہ اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں ہمارا نشان الاٹ کیا جاۓ تاکہ ہمارے ارکان اپنے نشان کے ساتھ اپنی ٹکٹوں کا اعلان کریں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+