جس سیاست کے ساتھ ن لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

نیوزٹوڈے:   شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس سیاست کے ساتھ ن لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ حکومت 9 مئی کی تحقیقات کرانے میں ناکام رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس الیکشن کو بے معنی سمجھتا ہوں اور ہم نے کبھی کوشش نہیں کی کہ الیکشن سے مقصد نکالا جائے۔ سیاسی رہنماوں کی ناکامی ہے کہ وہ ملک کے لیے راستے کا تعین نہیں کر سکے۔ انتخابات میں حصہ نہ لینے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری کے حلقے کے لیے پارٹی کو مشورہ دیا تھا کہ کارکن کو ٹکٹ دیا جائے اور اب مری حلقہ میں کارکن کو ٹکٹ ملا یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گی اور جس سیاست کے ساتھ ن لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ 

انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے کہا کہ الیکشن لڑو لیکن الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے جو 6 ماہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ مفت بجلی دے گے، ایک یونٹ بھی مفت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کب سے کہہ رہا ہوں سب جماعتیں مل کر بیٹھیں اور اگر مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسائل کیسے حل کریں گے؟ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+