ملک بھر میں جلد ہی بارشوں کا امکان ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

برفباری کی پیشگوئی

نیوزٹوڈے:   محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردی، رات کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد رہے گا جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ خیبر کے علاقوں، چترال، دیر، کوہستان، سوات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، رات کے وقت پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

. چار سدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیک عباس، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کشور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+