مقبولیت کے ریکارڈ میں نواز شریف نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- 12, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں نواز شریف کی مقبولیت عمران خان سے بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں نواز شریف کی 60 فیصد مقبولیت اور عمران خان کی 53 فیصد مقبولیت۔ اس سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جماعت ہے اور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔ ۔ تیسرے نمبر پرجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ہیں اور بلاول بھٹو 34 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ مولانا فضل الرحمان 27 فیصد کے ساتھ پنجاب میں مقبولیت کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں۔
نوازشریف کی واپسی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سھنبالادیا ، صوبے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان فرق اب معمولی سا ہی رہ گیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مارچ 2023 میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 45 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 24 فیصد تھی۔ دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 34 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 32 فیصد ہو گئی۔ ۔
تبصرے