اورنج لائن اور میٹرو ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی سفارش

اورنج لائن میٹرو ٹرین

نیوزٹوڈے:   صوبائی دارلحکومت لاہور میں چلنے والی اورنج لائن اور میٹرو ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ نگران پنجاب حکومت کے دور اقتدار میں سستی سواری مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور اورنج ٹرین کا کرایہ پھر سے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں. ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پنجاب حکومت سے کرایہ بڑھانے کی درخواست بھیج دی۔ اورنج ٹرین کے کرائے میں پانچ سے دس روپے کا اضافہ کرنے کا امکان ہے۔ اورنج ٹرین کا کرایہ اس سے پہلے 21 نومبر 2022ء کو بھی بڑھایا گیا تھا، ایک سال دو ماہ بعد دوبارہ کرایہ بڑھانے کی استدعا کر دی گئی۔ بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے اورنج کرائے میں اضافے کا پلان بنایا گیا۔ اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے تک کرنے کی سفارش کی گئی۔ اورنج ٹرین کا آخری سٹاپ تک کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کا 4 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے اور 5 سے 8 کلو میٹر تک کا کرایہ 25 روپے سے بڑھا کر 35 روپے کرنے کی سفارز کی گئی ہے۔ جبکہ نو سے بارہ کلو میٹر تک کرایہ تیس روپے سے بڑھا کر 40 روپے تک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ٹرین کا 13 سے 16 کلو میٹر تک کرایہ 35 روپے سے 45 روپے کرنے کی استدعا ، ٹرین کا 16 سے 27 کلو میٹر آخری سٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی سفارزش کی گئی ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+