پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین قرار

پاکستانی پاسپورٹ

نیوزٹوڈے:    2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس  کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے موجود ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے مارچ 2024 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں بیک وقت 6 ممالک کے پاسپورٹس کو طاقتور ترین قرار دیا گیا۔ انڈیکس کے مطابق جاپان، سنگارپور ، اسپین ، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پائے۔

ان ممالک کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد 194 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔  جنوربی کوریا ، فن لینڈ اور سویڈن کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 193 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔ 190 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان ، مالٹا اور سوئٹرز لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 101 واں نمبر آیا اور اس پر 34 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+