کراچی میں موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے دو نوجوان جان بحق

    نیوز ٹوڈے : کراچی کی قومی شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے 2 نوجوان ہلاک اور ایک عورت سمیت 3 لوگ شیدد زخمی ہو گۓ ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی شاہراہ پر (گلشن حدید) کے نزدیک دو موٹر سائکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں ، ان میں سے ایک موٹر سائیکل پر میاں اور بیوی سوار تھے ، جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر 3 لڑکے سوار تھے ـ موٹر سائیکلوں کے ٹکراتے ہی دو لڑکے تو موقع پر ہی جاں بحق ہو گۓ ، جبکہ دونوں میاں اور بیوی کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی میاں بیوی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+