لاہور کیلیے سموگ کے بعد ایک اور بڑا خطرہ
- 15, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کی وجہ سے سردی کی شدید لہر آئ ہوئ ہے - شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں آۓ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے - پچھلے ایک ہفتے کے دوران نمونیا سے متاثرہ 19 بچے وفات پا گۓ ، لاہور کے طبی مراکز میں آنے والے روزانہ کی بنیاد پر مریضوں میں سے 100 کے قریب نمونیا کے مریضوں کی تعداد ہوتی ہے -
لاہور سمیت پنجاب کے سارے میدانی علاقوں میں شدید سردی نے اپنے ڈیرے جما لیے ہیں - اس خون کو منجمند کر دینے والی سردی میں پنجاب کے میدانی علاقوں کے لوگوں کےلیے اپنا نظام زندگی چلانا مشکل ہو گیا ہے - لاہور شہر میں 'ہوا کے معیار کی فہرست' 19 ریکارڈ کی گئی ہے - محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق ابھی ان علاقوں میں 3 دن تک بارش آنے کی کوئی توقع نہیں ہے-
وسیم حسن
تبصرے